جہانگیر ترین کی اخترمینگل کے تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی

جمعرات 25 اپریل 2019 20:30

جہانگیر ترین کی اخترمینگل کے تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے اخترمینگل کے تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور اختر مینگل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں بلوچستان کے مسائل پربات چیت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اخترمینگل کو یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن وزیراعظم کی واپسی کے بعد جاری ہوجائیگا۔