ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی نقل و حرکت پر پابندی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جمعرات 25 اپریل 2019 20:44

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی نقل و حرکت پر پابندی کیخلاف ہائیکورٹ سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی ہے کہ میری چٹھی کو درخواست سمجھ کر اوپن کورٹ میں سماعت کی جائے اور درخواست کی سماعت پر مجھے بھی پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے درخواست میں کہا ہے کہ میری نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے اور مجھ سے ملاقات کے لئے آنے والوں کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی، تعلیمی اداروں میں جانے اور وہاں لیکچر دینے کی اجازت دی جائے۔ڈاکٹر عبد القدیر کی درخواست کو ان کے سیکرٹری اور مدثر چوہدری ایڈووکیٹ پر مشتمل وفد نے چیف جسٹس کے اسٹاف کو موصول کروا دیا ہے۔