اٹلس ہنڈا کے بعد از ٹیکس منافع میں 31.2 فیصد کی کمی

جمعرات 25 اپریل 2019 21:08

اٹلس ہنڈا کے بعد از ٹیکس منافع میں 31.2 فیصد کی کمی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) مارچ 2019 کو ختم ہونے والے سال کے دوران اٹلس ہنڈا کے بعد از ٹیکس منافع میں 31.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران کمپنی نے 3.21 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ 31 مارچ 2018 کو ختم ہونے والے سال کے لئے اٹلس ہنڈا کا بعد از ٹیکس منافع 4.66 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح کمپنی کے بعد از ٹیکس نفع میں 31.2 فیصد یعنی 1.45 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :