ایران تیل برآمدات ختم کرنے کیلئے عالمی منڈی میں مناسب مقدار میں تیل فراہم کیاجارہا ہے ، امریکی حکام

اقدام سے قیمتوں میں زیادہ فرق سامنے نہیں آئے گا ، عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی برآمدات 10لاکھ بیرل رہ گئی ہیں ، مشرق وسطیٰ میں یہ قیمتیں پانچ سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہیں ، برائن ہوک

جمعرات 25 اپریل 2019 23:01

ایران تیل برآمدات ختم کرنے کیلئے عالمی منڈی میں مناسب مقدار میں تیل ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی برآمدات کو ختم کرنے کے لیے عالمی منڈی میں مناسب مقدار میں تیل فراہم کیا جارہا تاکہ قیمتوں میں فرق نہ آسکے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نمائندہ برائے ایران اور سینیئر پالیسی مشیر برائے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائن ہوک کا کہنا تھا کہ ’عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی برآمدات 10 لاکھ بیرل رہ گئی ہیں تاہم مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق مقدار میں تیل فراہم ہورہا ہے جس سے قیمتوں میں فرق سامنے نہیں آئے گا‘۔

وافر مقدار میں تیل فراہم کرنے کی رائے کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں سال کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہیں۔دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں یہ قیمتیں 5 سال کی بلند ترین سطح پر آگئیہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عالمی منڈی میں تیل کی کمی کو پورا کردیں گے۔امریکا نے ایرانی تیل کی برآمدات پر گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں پابندیاں عائد کی تھیں تاہم ابتدائی طور پر انہوں نے 8 خریدار ممالک کو 6 ماہ تک برآمدات جاری رکھنے کی اجازت دی تھی۔

ایرانی تیل کے سب سے بڑے خریدار چین، بھارت، جنوبی کوریا، جاپان اور ترکی ہیں جبکہ صرف چین ہی ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے جس نے امریکی پابندیوں کی مخالفت کی تھی۔برائن ہوک نے چین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیگر ذرائع ڈھونڈ لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی جانب سے ابھی یہ فیصلہ کیا جانا باقی ہے کہ ایران میں چین کی ملکیت میں پیدا ہونے والے تیل کو وہ برآمدکرسکیں گے یا نہیں۔