محلہ راجپوتاں سمبڑیال میں 14سالہ لڑکا چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا

جمعرات 25 اپریل 2019 23:22

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) محلہ راجپوتاں سمبڑیال میں 14سالہ لڑکا چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق محلہ راجپوتاں سمبڑیال کے رہائشی محمد خالد کا 14سالہ اکلوتا بیٹا محمد طحہٰ تیسری منزل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے شدید زخمی حالت میں ٹراما سینٹر سیالکوٹ لے جایا گیا مگر سر پر گہری چوٹیں آنے کی وجہ سے جانبر نہ ہوسکا اوراپنے خالق حقیقی سے جاملا،یاد رہے کہ شادی کے اٹھارہ سال بعد پیدا ہونے والا محمد طحہٰ ماں باپ کا اکلوتا بیٹا اورنویں جماعت کا طالب علم تھا ۔

متعلقہ عنوان :