افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، زلمے خلیل زاد

جمعرات 25 اپریل 2019 23:54

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے والے امریکی نمائندے نے مغربی افواج کے ہاتھوں افغانستان میں ہونے والی عام شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

زلمے خلیل زاد کا زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان جنگ کا واحد حل ایک امن معاہدہ ہے۔ چند روز پہلے شائع ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں طالبان کی نسبت افغان اور مغربی افواج کے ہاتھوں عام شہریوں کی زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ زلمے خلیل زاد نے طالبان سے رواں سال کو امن کا سال بنانے کی بھی اپیل کی ہے۔