Yگھوٹکی: بکری کو بچاتے ہوئے چار افراد ڈوب گئے

y بکریوں کے ریوڑ میں سے ایک بکری کنویں میں گرگئی تھی بچانے کے لیے ایک کے پیچھے چار افراد کنویں کود گئے تھے،خالی کنویں میں زہریلی گیسوں کے اخراج کے باعث تمام افراد دم گھٹنے سے جانبر نہ ہوسکے

جمعرات 25 اپریل 2019 23:58

2خانپور مہر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) ضلع گھوٹکی کے علاقے گڑھی چاکر میں کنویں میں گرنے والی بکری کو بچانے کے لیے کودنے والے چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ بکریوں کے ریوڑ میں سے ایک بکری کنویں میں گرگئی تھی بچانے کے لیے ایک کے پیچھے چار افراد کنویں کود گئے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں جاوید ملک اور دو بھائی اعجاز اور جاوید شامل ہیں۔

(جاری ہے)

واقعے میں بکری بھی نہ بچ سکی جس کی لاش بعدازاں نکالی گئی۔اکتوبر 2012 میں مورو میں بکری کو بچاتے ہوئے کنویں میں گر کر چار افراد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مورو کے نواحی گاؤں جمو بوگیو میں کمال شاہ پیر کے قریب بکری خالی کنویں میں جاگری جس کو نکالنے کے لیے یکے بعد دیگرے 4 افراد کنویں میں اترے۔خالی کنویں میں زہریلی گیسوں کے اخراج کے باعث تمام افراد دم گھٹنے سے جانبر نہ ہوسکے۔جاں بحق ہونے والوں میں رمضان ماچھی، اصغر، مقصود، ضمیر سومرو شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :