سلطان پورہ کی جامعہ ابوبکر میں دستار فضیلت کانفرنس کل ہو گی

جمعہ 26 اپریل 2019 14:47

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) حویلیاں کے علاقہ سلطان پورہ کی جامعہ ابوبکر میں دستار فضیلت کانفرنس کل (ہفتہ) ہو گی۔ کانفرنس میں ممتاز عالم دین مفتی محمود الحسن شاہ، ڈاکٹر احمد میاں تھانوی سمیت جید علماء کرام خطاب فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

معروف دینی مدرسہ جامعہ ابوبکر میں سالانہ دستار فضیلت کانفرنس (آج) ہفتہ کو سلطان پور حویلیاں میں منعقد ہو گی۔ مدرسہ کے مہتمم مفتی محمد آصف نے بتایا کہ سالانہ کانفرنس میں مدرسہ سے فارغ التحصیل طلبہ کو اسناد پیش کی جائیں گی۔ اس موقع پر مختلف شہروں سے آئے ہوئے ممتاز عالم دین تقریب سے خطاب بھی فرمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :