Live Updates

ہم نہیں بدلے، دیگر پارٹیوں سے لوگ بدل کر پی ٹی آئی میں آئے،علی زیدی

نواز شریف خود تحریک استقلال سے مسلم لیگ میں آئے، جب کہ حاکم زرداری بھٹو کو گالیاں نکالتے تھے، وفاقی وزیر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 26 اپریل 2019 17:17

ہم نہیں بدلے، دیگر پارٹیوں سے لوگ بدل کر پی ٹی آئی میں آئے،علی زیدی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے پی ٹی آئی کے بدلنے کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہیں بدلے، دیگر پارٹیوں سے لوگ بدل کر پی ٹی آئی میں آئے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ میں نے 2000 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، جب کہ پارٹی میں شمولیت سے پہلے ہی عمران خان کو اسٹیٹس کو کے خلاف بات کرتے دیکھا۔

(جاری ہے)

علی زیدی نے کہا کہ عمران خان کی نظام تبدیلی کی باتیں سن کر ایسا لگتا تھا کہ یہ بس خواب ہے، آج وہ اسی کی کوشش کر ر ہے ہیں، ہم 4 سال نہیں مزید 9 سال تک کہیں نہیں جا رہے۔مختلف ارکان کی پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نواز شریف خود تحریک استقلال سے مسلم لیگ میں آئے، جب کہ حاکم زرداری بھٹو کو گالیاں نکالتے تھے، نثار کھوڑو نے بھٹو کی پھانسی پر لاڑکانہ میں مٹھائیاں بانٹی تھیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اگر ہمارے منشور میں آتا ہے تو کوئی پابندی نہیں، ہم نہیں بدلے، دیگر پارٹیوں سے لوگ بدل کر پی ٹی آئی میں آئے، بہتر ہے پی پی نظریات کی بات ہی نہ کرے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات