حاکم شارجہ کی خدمت میں سعودی سفیر کا بیش قیمت تحفہ

جمعہ 26 اپریل 2019 20:48

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) سعودی عرب کے سفیر نے حاکمِ شارجہ کو القاسمی پبلیکیشنز کے ہیڈکواٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بیش قیمت تحفہ پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سعودی عرب کے سفیر ترکی الدخیل نے حاکم شارجہ الشیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کوان کی شایان شان ایک تحفہ پیش کیا۔ترکی الدخیل نے سلطان التواریخ کے عنوان سے یہ تحفہ القاسمی پبلیکیشنز کے ہیڈ کواٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پیش کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی سفیرنے الشیخ سلطان بن محمد القاسمی کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی ربط و محبت کا عکاس ھدیہ پیش کیا جسے حاکم شارجہ نے شکریے کے ساتھ قبول کرتے ہوئے سعودی عرب کیساتھ مثالی تعلقات کے دوام کے عزم کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات تاریخی اور بہت مضبوط ہیں اور دونوں ممالک وقتا فوقتا ایک دوسرے کے لیے مختلف امور انجام دیتے رہتے ہیں حتی کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یمن جنگ میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ حوثیوں خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔اس سے قبل اماراتی وزیر داخلہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی کے لیے سعودی ریاست کی کامرانی ضروری ہے۔