نجی سکول کے پرنسپل کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کااعلان

پیر 29 اپریل 2019 22:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2019ء) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک PENنے نوشہرہ بپی میںنجی سکول کے پرنسپل کی گرفتاری اور ہری پور میں سرسیدسکول کی رجسٹریشن کی منسوخی کیخلاف بھرپوراحتجاجی تحریک چلانے کافیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

پین کے صوبائی صدرسلیم خان اور پی ایس آراے کے منتخب ممبران فضل اللہ دائودزئی،انس تکریم،امجدعلی شاہ اور شوکت محمودنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ اس سلسلے میں جلد ہی ایکشن کونسل کے پلیٹ فارم سے تحریک چلانے کیلئے لائحہ عمل تیارکیاجائیگا انہوں نے کہاکہ اے سی نوشہرہ نے ایک نجی سکول کے پرنسپل سعیدقریشی کے ساتھ ذاتیات کی بنیاد پر بدترین مجرمانہ قیدیوں جیساسلوک کیا اورنوشہرہ کے پرائیویٹ سکولزکے نمائندوں کی بار بار رابطوں اور تعاون کی یقین دہانی کے باوجود مذاکرات سے انکار کیا اور ذاتی طو رپر پولیس پردبائوڈالاگیا انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت کے ساتھ ہرقومی مسئلہ پر ساتھ دیاہے انہوں نے وزیراعلیٰ،چیف سیکرٹری اورآئی جی پی سے مطالبہ کیاکہ اے سی نوشہرہ ،ڈی پی اونوشہرہ اور اے سی ہری پور کے رویے کانوٹس لیاجائے ۔