راولپنڈی، ملک بدترین طور پر عالمی سازشوں کا شکار ہے ،عظمی گل

جمعرات 2 مئی 2019 23:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2019ء) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل حمید گل کی صاحبزادی اور سیاسی تجزیہ نگار محترمہ عظمی گل نے کہا ہے کہ ملک بدترین طور پر عالمی سازشوں کا شکار ہے ،اس صورتحال میں ملک کسی بھی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی جانب سے ملک سرحدوں کی حفاظت اور حکومت کی جانب سے سفارتی و معاشی محاذ پر اقدمات کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، حکومت کو بیوروکریسی سے خطرہ ہے ، کرپشن کیخلاف نعرہ بیوروکریسی کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ اس لئے حکومت کے اچھے اقدامات کا فروغ نہیں کر رہی ، وزیراعظم اپنی پارٹی کا متحرک کریں ۔