اینیمیٹیڈ فلم ’’پوکیمون: ڈیٹیکٹیو پیکاچو‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری

جمعہ 3 مئی 2019 11:47

اینیمیٹیڈ فلم ’’پوکیمون: ڈیٹیکٹیو پیکاچو‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2019ء) ہالی وڈ کی نئی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم ’’پوکیمون: ڈیٹیکٹیو پیکاچو‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار روب لیٹر مین کی لائیو ایکشن فینٹسی فلم ’’پوکیمون: ڈیٹیکٹیو پیکاچو‘‘ کی کہانی ایسے جاسوس پیکاچو کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک نوجوان کی مدد کرتے ہوئے اس کے لاپتہ باپ کی تلاش میں مدد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی نئی جھلکیوں میں مزاحیہ بطخ (سی ڈک) ڈیٹیکٹو پوکیمون (ریان رینولڈز) سے پائوں کا مساج کرانا چاہتی ہے۔ فلم میں پوکیمون کے ڈائیلاگ ریان رینولڈز کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جسٹس سمتھ،کیتھرین نیوٹن،کین واٹینبی، پائول کٹسن اور دیگر شامل ہیں۔ وانر بروس پکچرز کے بینر تلے بنائی گئی فلم 10مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :