ڈپٹی کمشنر جہلم کا گزشتہ رات ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ انہوں نے مریضوں کے انتظار گاہ میں اے سی لگانے کا حکم جبکہ مریضوں کو ٹوکن اور دوائی کے حصول کے لیے بیٹھنے والی جگہ پر روم کولر لگانے کی ہدایت

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 3 مئی 2019 19:15

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم کا گزشتہ رات ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ انہوں نے مریضوں کے انتظار گاہ میں اے سی لگانے کا حکم جبکہ مریضوں کو ٹوکن اور دوائی کے حصول کے لیے بیٹھنے والی جگہ پر روم کولر لگانے کی ہدایت تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش، ایڈیشنل ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظار گاہ میں بیٹھے مریضوں سے انہیں ملنے والی طبی سہولیات اور ماہر امراض ڈاکٹرز کے رویہ کی بابت دریافت کیا انہوں نے انتظار گاہ حال میں گرمی کا باعث ائیر کنڈیشر لگانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی انہوں نے مریضوں کو اپنی باری کا ٹوکن حاصل کرنے والے کاوٴنٹرز کا بھی معائنہ کیا ور مریضوں سے ان کو درپیش مشکلات کی بابت دریافت کیا ڈپٹی کمشنر نے وہاں مریضوں کی سہولت کے لیے واٹرز کولرز لگانے کی ہدایت کی جبکہ تمام کاوٴنٹرز پر ٹوکن کا اجرا کرنے والے ملازمین سے کہا کہ آپ کی فرض شناسی نیکی کی طرف پہلا قدم ہے جس سے آپ کو دعائیں ملے گی اس لیے آپ محنت سے کام کریں ڈپٹی کمشنر نے شلٹر ہوم کا بھی معائنہ کیا اور اس کی تعمیر کے معیار کو بھی چیک کیا انہوں نے کہا کہ تمام ماہر امراض ڈاکٹرز نہ صرف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں بلکہ ڈیوٹی کے بعد ایمرجنسی کے علاوہ کسی بھی وارڈز سے کال آنے پر ان اک بروقت ہسپتال پہنچنا بہت ضروری ہے اسے یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :