جب چیئر مین تبدیل ہوگا تو پیپلز پارٹی فیصلہ کریگی ، شہلا رضا

اتوار 5 مئی 2019 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلارضا نے کہاہے کہ جب چیئر مین تبدیل ہوگا تو پیپلز پارٹی فیصلہ کریگی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دور ان پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) پر پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے کہا کہ بلاول بھٹو کا بیان ہے کہ پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جب چیئرمین تبدیل ہوگا تو پیپلز پارٹی فیصلہ کرے گی۔شاہد خاقان کے آمریت کے بیان پر شہلا رضا نے کہا کہ مہنگائی یونہی رہی تو عوام سٹرکوں پر آجائیگی ۔انہوںنے کہاکہ جب عوام سٹرکوں پر ہوگی تو سیاسی جماعتیں پیچھے رہ جائیں گی۔