ڈیرہ اسماعیل خان،تھانہ درابن کی پرانی بلڈنگ کے سامان کی نیلامی مکمل کرلی گئی

اتوار 5 مئی 2019 17:20

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2019ء) تھانہ درابن کی پرانی بلڈنگ کے سامان کی نیلامی، تشکیل کردہ کمیٹی کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسلیم ریاض کی صدارت میں بخیروخوبی صاف شفاف اندازمیں مکمل کرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی پرانی بلڈنگ کی نیلامی کے لیے جوآج سے پندرہ روز پہلے اخبار میں ٹینڈردیاگیاتھااسی ٹینڈر کے مطابق 13ٹھیکیداروں نے اس نیلامی میں حصہ لیا۔

نیلامی کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چیئرمین ڈی ایس پی کلاچی فضل سبحان اورممبران،ایس ڈی او ایری گیشن اویس خان،فضل کریم آرآئی پولیس لائن ، ایس ایچ او درابن محمدعابد تھے جس کی صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسلیم ریاض کر رہے تھے ۔ بولی کاآغازمقررشدہ رقم دو لاکھ 58 ہزار روپے سے شروع ہوئی جووقتاً فوقتاً بڑھ کر5لاکھ10ہزارروپے پرٹھیکیدارمحمدمطلوب نے بولی لگاکر حاصل کی۔