بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ پھر نہیں سنایا جاسکا ،22 مئی کی تاریخ مقرر

پیر 6 مئی 2019 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ ایک بار پھر نہیں سنایا جاسکا ،فیصلہ سنانے کیلئے 22 مئی کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو جج ارشد ملک کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی ہوئی جس کے باعث ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ ایک بار پھر نہیں سنایا جاسکا ،فیصلہ سنانے کیلئے 22 مئی کی تاریخ مقرر کر دی گئی،بریت کی دیگر درخواستوں پر دلائل بھی 22 مئی کو ہی ہونگے۔نندی پور کیس پر سماعت 22 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔