دوست نے سات لاکھ روپے ادھار لے کر ادائیگی کے لئے بوگس چیک دے دیا ، مقدمہ درج

پیر 6 مئی 2019 21:17

کبیروالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2019ء) دوست نے سات لاکھ روپے ادھار لے کر ادائیگی کے لئے بوگس چیک دے دیا،مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق نواحی موضع کنڈ سرگانہ کے رہائشی غلام شبیر ولد غلام محمد کے موضع تریلی کے رہائشی عابد حسین کے ساتھ گہرے مراسم تھے اس دوران عابد حسین نے کاروباری ضرورت کے لئے اپنے دوست سے سات لاکھ روپے نقد لے کر ادائیگی کے لئے معینہ مدت کا چیک دے دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو کیش کروانے بینک بھیجا گیا تو اکاؤنٹ خالی ہو نے پر چیک ڈس آنر ہوتا واپس ہوگیا، سرائے سدھو پو لیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :