منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی میں10ملزمان گرفتار

بدھ 8 مئی 2019 16:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی بھاری مقدار میں اسلحہ اورمنشیات برآمد کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے عثمان سی1500گرام چرس ،تھانہ سٹی پولیس نے علی 355گرام چرس،،تھانہ نصیر آباد پولیس نے علی سی10لیٹر شراب،شہباز سے 5لیٹر شراب،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مشتاق سے 10لیٹر شراب،تھانہ ویسٹریج پولیس نے ادریس سے 1عدد پستول 30بور معہ 2روند،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے عمران سے 1عدد پستول 30بور معہ 4روند،جاوید سے 1عدد پستول30بور معہ4روند جبکہ تھانہ کہوٹہ پولیس نے عمیر 1عدد رائفل رپیٹر 12بور معہ2روند اور شاہد سے 1عدد ریوالور 32بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔