ایل سی اے کی نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری،ڈاکٹرفرحت سلیمی صدر منتخب

بدھ 8 مئی 2019 20:45

لاہور۔8 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2019ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ایلومینائی ایسوسی ایشن ایل سی اے کی نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سنڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشنر شائستہ وائیں نے بتایا کہ لاہور کالج ایسوسی ایٹس(LCA)کے الیکشن برائے سال 2019ء میں فاطمہ جناح پینل بلامقابلہ کامیاب ہوا ہے‘ جس کے مطابق ڈاکٹر فرحت سلیمی صدر اور تنویرالاسلام جنرل سیکرٹری منتخب ہوئی ہیں‘ تاحیات سرپرست ڈاکٹر بشریٰ متین نے عہدیداروں سے حلف لیا‘وائس چانسلر سپرست اعلیٰ ہونگی۔

19رکنی ایگزیکٹو کونسل کے علاوہ پروین گل سینئر نائب صدر،رفعت ثقلین خزانچی اور انجم ضیاء سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئیں۔ چار نائب صدور میں انکسار نواز، پروفیسر طاہرہ،شاہدہ سلطان اور شاہدہ جبیں شامل ہیں‘تسنیم فراست، شاہدہ وحید،شیریںاسد اور خالدہ ملک نے جوائنٹ سیکریٹریز کا حلف اٹھایا۔