میانمار میں آزادی صحافت خطرے میں ہے ، اقوام متحدہ

جمعرات 9 مئی 2019 14:50

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین نے میانمار میں آزادی صحافت اور جمہوریت کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ تشویش میانمار میں آئندہ سال ہونے والے انتخابات کے حوالے سی ظاہر کی گئی ہے کہ آزادی صحافت کی عدم موجودگی انتخابات کے شفاف ہونے پر سوال اٹھا سکتی ہے ۔