پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناسب کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا قومی اسمبلی میں جواب

جمعرات 9 مئی 2019 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناسب کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر شازیہ صوبیہ اور عبدالاکبر چترالی کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی سرور خان نے کہا کہ تمام روٹس پر پروازوں میں کمی کی گئی ہے۔ طیاروں میں کمی کے باعث پروازوں میں کمی کی گئی۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر کرایوں میں اضافہ کیا گیا۔