شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں نیڈ بیسڈ کم میرٹ زکوة فنڈ ریلیز کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب 13مئی کو ہوگی

جمعرات 9 مئی 2019 23:44

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں نیڈ بیسڈ کم میرٹ زکوة فنڈ ریلیز کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سوموار 13مئی کو یونیورسٹی کے علامہ آئی آئی قاضی ہال میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تقریب کے مہمان ِ خصوصی ہوں گے جبکہ وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ تقریب کی صدارت کریں گی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ و طالبات میں بیسڈ کم میرٹ زکوة فنڈ ریلیز کے چیک تقسیم کیئے جائیں گے۔