حکومت کا بس نہیں چل رہا کہ ورنہ سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دیں، اس دوڑ میں صوبائی حکومتیں بھی شامل ہو گئی ہیں، سید مصطفی کمال

جمعرات 9 مئی 2019 23:57

حکومت کا بس نہیں چل رہا کہ ورنہ سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دیں، اس دوڑ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2019ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا بس نہیں چل رہا کہ ورنہ سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دیں، اس دوڑ میں صوبائی حکومتیں بھی شامل ہو گئی ہیں، سندھ حکومت اب واٹر بورڈ کا ادارہ جو شہریوں کو پینے کا صاف پانی تو فراہم نہیں کر سکتا لیکن اسے منافع بخش بنانے کیلئے حکومت سندھ نے کراچی کا پانی عوام کیلئے مزید مہنگا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کسی کی توجہ اس جانب نہیں کہ ملک کے اندر سازگار کاروباری ماحول ہو جس کے بعد لوگوں کی قوت خرید میں اضافہ ہو تاکہ وہ خوشی سے ٹیکس ادا کریں۔ حکومت کا رویہ انتہائی غیر زمہ دارانہ ہے، لوگوں کے گھروں کے چولھے بجھ گئے ہیں، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں لوگ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں۔ عوام پہلے ہی ٹیکسز اور حکمرانوں کی نااہلی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے ٹیکسز کے بدلے جو سہولیات حکومت کو عوام کیلئے یقینی بنانی چاہیے ان پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں۔