موثر کریک ڈائون نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر ،اوپن مارکیٹ میں دکانداروں کی من مانیاں جاری

لیموں دیسی سرکاری نرخ 334روپے کی بجائی400روپے ،آلو 15کی بجائے 30 سے 40روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا سیب کالا کولو سرکاری قیمت 176روپے کی بجائے 230روپے، کیلا اول درجہ118روپے کی بجائی150سے 170روپے فروخت ہوا پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 11روپے کمی سے 233روپے، زندہ برائلر مرغی 7روپے کمی سے 161روپے فی کلو رہی

ہفتہ 11 مئی 2019 17:50

موثر کریک ڈائون نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر ،اوپن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2019ء) موثر کریک ڈائون نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروشی کا سلسلہ عروج پر ہے اورگزشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں دکانداروں نے سبزیوں اورپھلوں کی سرکاری نرخ نامے کے برعکس زائد قیمتوں پر فروخت جاری رکھی ۔مختلف مقامات پر ایک کلولیموں دیسی سرکاری نرخ 334روپے کی بجائی400روپے تک فروخت کیا گیا ، ریٹ لسٹ میں فارمی لیموں کے نرخ مقرر نہیں کئے گئے تاہم اوپن مارکیٹ میں فارمی لیموں 550روپے سے 600روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہا ،یک کلو آلو کچا چھلکا 15روپے کی بجائے 30 سے 40روپے ،پیاز38روپے کی بجائے 60سے 70روپے ، ٹماثر30روپے کی بجائے 50روپے ،ادرک چائنہ 186روپے کی بجائے 230روپ سے 250روپے،،لہسن دیسی 96روپے کی بجائے 150روپے، ادرک تھائی لینڈ 156روپے کی بجائی200روپے،شملہ مرچ 58روپے کی بجائے 80سے 100روپے ،بند گوبھی74روپے کی بجائے 100روپے، بینگن 35روپے کی بجائی40سے 50روپے ،کھیرا فارمی 35روپے کی بجائے 50روپے،پالک22روپے کی بجائے 30سے 35روپے، ٹینڈے دیسی 74کی بجائے 110سے 120روپے، کریلے دیسی 43روپے کی بجائے 90سے 100روپے ،اروی 96روپے کی بجائے 135روپے،گھیا توری 64روپے کی بجائے 100روپے ،پھلیاں120روپے کی بجائی160روپے، پھول گوبھی 69روپے کی بجائی80سی90روپے،گھیاکدو 36کی بجائی65سے 70روپے، سبز مرچ 64روپے کی بجائی100سے 110روپے، بھنڈی64روپے کی بجائی90 سے 100روپے جبکہ مٹرسرکاری نرخ90روپے کی بجائی130سے 140روپے فی کلو فروخت کئے گئے۔

(جاری ہے)

پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو سرکاری قیمت 176روپے کی بجائے 230روپے، سیب کالا کولو میدانی کی قیمت 126 روپے کی بجائی180روپے،سیب سفید 106روپے کی بجائی140سے 150روپے،کیلا اول درجہ118روپے کی بجائی150سے 170روپے،کھجور ایرانی اول 174روپے کی بجائی250سی270روپے،،آڑو256روپے کی بجائی320روپے،امرود 79روپے کی بجائے 120روپے،تربوز 38روپے فی کلو کی بجائے 50روپے،انار قندھاری اول 266روپے کی بجائے 350روپے،فالسہ 356روپے کی بجائی480 سے 500روپے،آم سندھڑی260روپے کی بجائے اورآم سہارنی 166روپے کی بجائی200سے 220روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 11روپے کمی سے 233روپے، زندہ برائلر مرغی 7روپے کمی سے 161روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 74روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

متعلقہ عنوان :