#(انٹرنیشنل نیوز )

ٹ*اسرائیل نے محاصر زدہ غزہ پٹی کے ساتھ سرحدی راستے دوبارہ کھول دیئے

اتوار 12 مئی 2019 20:05

3 مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2019ء) اسرائیل نے اتوار کو محاصرہ زدہ غزہ پٹی کے ساتھ سرحدی راستے دوبارہ کھول دیئے جنہیں اس ماہ کے اوائل میں تنائو میں ہولناک اضافے کے دوران بند کردیا گیا تھا، یہ بات ایک اہلکار نے بتائی جب ایک کمزور جنگ بندی ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کے لئے ایریز اور مصنوعات کے لئے کریم شالوم سرحدی راستے کھل گئے ہیں اور اس پر آمد و رفت جاری ہے ، یہ بات سرحدی راستوں کی نگرانی کرنیوالے وزارت دفاع یونٹ سی او جی اے ٹی کی خاتون ترجمان نے ایک بیان میں بتائی۔

دونوں راستے چار مئی اس وقت بند کردیئے گئے تھے جب غزہ کے حکمران حماس اور اس کے اتحادی اسلامی جہاد نے اسرائیل پر سینکڑوں راکٹس داغے تھے جس کے جواب میں فوج نے غزہ میں درجنوں اہداف پر حملے کئے ۔ دو روزہ تنائو جس کا اختتام پیر کو ایک کمزور جنگ بندی کے ساتھ ہوا تھا ، میں 4اسرائیلی شہری اور کم ازکم 9عسکریت پسندوں سمیت25فلسطینی مار ے جاچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :