سردار عتیق کی کال پر راولاکوٹ میں راجہ فاروق حیدر کیخلاف خلاف ریلی

پیر 13 مئی 2019 22:14

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2019ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان کی کال پر راولاکوٹ میں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام راجہ فاروق حیدر خان کی سنیئر سیاستدانوں اور خواتین کے بارئے میں نازیبا الفاظ کے استعمال کے خلاف ریلی نکالی ریلی کی قیادت مرکزی نائب صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار طاہر اکرم خان، ضلعی صدرآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار اظہر نذر، اور دیگر قائدین کر رہے تھے ، ریلی کے شرکا نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شرکاریلی نے گو فاروق گو کے نعرے لگائے ، ریلی شہر کا چکر لگانے کے بعد پریس کلب کے سامنے ایک جلسہ عام کی شکل اختیارکر گئی

متعلقہ عنوان :