راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 15ملزمان گرفتار

ملزمان سے 3770گرام چرس،30لیٹر شراب،1بوتل شراب،3پستول 30بور مع 20روند،1رائفل 12بور مع3رونداور 1رائفل 223بور معہ18روند برآمد

پیر 13 مئی 2019 23:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں15ملزمان گرفتار کرکے 3770گرام چرس،30لیٹر شراب،1بوتل شراب،3پستول 30بور مع 20روند،1رائفل 12بور مع3رونداور 1رائفل 223بور معہ18روند برآمد کرلئے تھانہ پیرودھائی پولیس نے گل شیر سے 1600گرام چرس،تھانہ جاتلی پولیس نے قدیر سے 1400گرام چرس،تھانہ مندرہ پولیس نے زبیر سے 400گرام چرس،تھانہ کہوٹہ پولیس نے حسن سے 260گرام چرس،تھانہ روات پولیس نے قمر سے 110گرام چرس،تھانہ گوجر خان پولیس نے حسن سے 5لیٹر شراب،تھانصیر آباد پولیس نے نصیر سے 5لیٹر شراب،تھانہ کہوٹہ پولیس نے احمد سے 10لیٹر شراب اور عامر سے 10لیٹر شراب،تھانہ وارث خان پولیس نے ارشد سے 1بوتل شراب ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے حامد سے 1پستول 30بور مع 11روند،تھانہ کینٹ پولیس نے ذیشان سے 1 پستول 30بور مع5روند،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے شیراز سے 1 پستول 30بور مع 4روند،تھانہ کہوٹہ پولیس نے عاقب سے 1 رائفل 12بور معہ 3روندجبکہ تھانہ وارث خان پولیس نے ارشد سے 1 رائفل 223بور مع 18روند برآمد کرلئے۔