عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں، پاکستان میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے

او جی ڈی ایس ایل نے سندھ کے شہر ٹنڈو محمد خان میں مینگرو کے علاقے سے کنویں سے 10 ایم ایم ایف سی ایف ڈی ایس گیس دریافت کر لی، پاکستان میں گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی

muhammad ali محمد علی پیر 13 مئی 2019 22:41

عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں، پاکستان میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر ..
ٹنڈو محمد خان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مئی 2019ء) عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں، پاکستان میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے، او جی ڈی ایس ایل نے سندھ کے شہر ٹنڈو محمد خان میں مینگرو کے علاقے سے کنویں سے 10 ایم ایم ایف سی ایف ڈی ایس گیس دریافت کر لی، پاکستان میں گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں توانائی کے نئے ذخائر کی تلاش اور دریافت کے حوالے سے بڑی کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق توانائی کے ذخائر کی جنت کے طور پر مشہور پاکستان کے صوبہ سندھ میں گیس کے وسیع ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق او جی ڈی ایس ایل سندھ کے شہر ٹنڈو محمد خان میں تیل کے وسیع ذخائر دریافت کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

او جی ڈی ایس ایل کی جانب سے سندھ کے شہر ٹنڈو محمد خان کے علاقے مینگرو میں کچھ عرصہ قبل ہی گیس کے ذخائر کی تلاش کے کام کا آغاز کیا گیا تھا۔

گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے او جی ڈی ایس ایل کی جانب سے کنویں کی کھدائی کی گئی تھی۔ اب بتایا گیا ہے کہ او جی ڈی ایس ایل ٹنڈو محمد خان کے علاقے مینگرو میں کھودے جانے والے کنویں سے گیس کے ذخائر دریافت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ٹنڈو محمد خان کے علاقے مینگرو سے دریافت کیے جانے والے ذخائر کافی وسیع ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ٹنڈو محمد خان میں مینگرو کے علاقے سے کنویں سے 10 ایم ایم ایف سی ایف ڈی ایس گیس دریافت کی گئی ہے۔

گیس کے ان ذخائر کی دریافت سے پاکستان میں گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے جاری ڈرلنگ کا کام بھی آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سمندری حدود میں جس جگہ پر ڈرلنگ کی جا رہی ہے، وہاں مزید صرف 200 میٹر کی کھدائی کے بعد تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہو جانے کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے آئندہ چند روز میں بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔