متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات کی کھیپ پکڑی گئی
اس منشیات کھیپ میں 268 کلو گرام ہیروئن، 96 کلو گرام کرسٹل میتھ اور 1 کلو گرام چرس شامل ہے
محمد عرفان منگل 14 مئی 2019 14:09
(جاری ہے)
پکڑی جانے والی منشیات کی کھیپ میں 268 کلو گرام ہیروئن، 96 کلو گرام کرسٹل میتھ اور 1 کلو گرام چرس شامل ہے۔
ایک ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے ملزمان کی گرفتاری عجمان، شارجہ اور اُم القوین کی پولیس کی مدد سے عمل میں آئی۔میجر جنرل المری نے بتایا کہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع مِلی تھی کہ ایک بین الاقوامی منشیات فروش گروہ امارات میں وسیع پیمانے پر منشیات پھیلا رہا ہے۔ جس کے بعد اس گینگ کے کارندوں پر نظر رکھنا شروع کر دی گئی۔ یہ منشیات فروش گروہ مملکت کے نوجوانوں کو اپنا ہدف بنا کر اُن کی رگوں میں زہر اُتار رہا تھا۔ اس منشیات فروش گروہ پر ہاتھ ڈالنے کے لیے دیگر ملکوں کے ساتھ بھی رابطے کیے گئے۔ اس سلسلے میں انٹر پول نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ اس گینگ کا سرغنہ متحدہ عرب امارات میں بظاہر صفائی کا کام کرتا تھا مگر حقیقت میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی کر کے مملکت کے نوجوانوں کو موت کی طرف دھکیل رہا تھا۔ اس گروہ کے باقی کارندے بھی خود کو صفائی ملازم اور مرمت کے کام سے جُڑا ظاہر کر کے اس مکروہ دھندے میں ملوث تھے۔گینگ کا سربراہ اپنے آبائی وطن میں موجود منشیات فروشوں کے ذریعے امارات میں منشیات منگواتا تھا۔ جبکہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے والا دُوسرا گینگ بھی گرفتار کیا گیا۔ ان لوگوں نے منشیات کی کھیپ شارجہ کے ایک گودام میں چھُپا رکھی تھی۔ یہ دُبئی پولیس کی بڑی کامیابی ہے جس کے باعث مملکت کے ہزاروں نوجوانوں کا مستقبل اندھیرا ہونے سے بچ گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.