ڈیرہ اسماعیل خان، محمد یٰسین قریشی کی زیر صدارت ڈیرہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس

منگل 14 مئی 2019 16:56

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) ڈیرہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد یٰسین قریشی منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و ترجمان صوبائی حکومت اجمل وزیر کے والد کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیاگیااور ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ۔شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ نقصان صبرو استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ۔اجلاس میں سرپرست سردار عبدالحمید بلوچ ، جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم،سابق صدر احمد خان کامرانی ،سابق سیکرٹری فنانس عبدالشکور استرانہ ، سابق جنرل سیکرٹری محمد اقبال بھٹی ،ابو معظم ترابی ،محمد کامران ،حاجی لطیف الرحمٰن ،محمد وارث بلوچ ،مصطفی کمال ،ظفرعباس ،فضل الرحمٰن ،محمد فاروق بلوچ ،محمد شفقت سرحدی ،راجہ محمد جہانزیب کیانی ،حاجی قیوم نواز بابڑ،عبدالحمید پیرزادہ اور گوہر غنچہ نے شرکت کی ۔