ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوکا نماز تراویح کے اوقات میں مساجدکی سیکورٹی صورتحال کاجائزہ، شہرکے مختلف مساجدکے دورے

منگل 14 مئی 2019 17:34

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان نے نماز تراویح کے اوقات میں مساجدکی سیکورٹی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے رات شہرکے مختلف مساجدکے دورے کئے،دورے کے دوران ڈی پی اونے سیکورٹی ڈیوٹی پرموجود اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں اورڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے اورنمازیوں کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے انہیں چوکس اورالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان نے ریجنل پولیس افیسرکوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایت پر نمازتراویح کے اوقات میں اندرون شہر مساجدکی سیکورٹی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے شہرکے مختلف مساجداڈہ مسجد،حلیمہ،شاہی،حضرت علی اور مدرسہ سپین خاوری وغیرہ کے دورے کئی.دورے کے دوران ڈی پی او نے سیکورٹی ڈیوٹی پرموجود اہلکاروں کومساجدکی سیکورٹی کے متعلق اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ نمازیوں کی تحفظ کویقینی بنانے کیلئے چوکس اورالرٹ رہتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری سے سرانجام دیں. مشکوک اوراجنبی افرادپرکھڑی نظررکھتے ہوئے کسی بھی اجنبی یامشکوک شخص کوبغیرتلاشی کے مسجدکے اندرنہ جانے دیں۔

(جاری ہے)

جامع اختیاطی تدابیراپنانے کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے ڈی پی او نے انہیں دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ اورہلمیٹ استعمال یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :