تیل بردار بحری جہازوں پرتخریب کاری کے حملے میں ایران نواز ملیشیائوں کا ہاتھ ہے‘امریکاکا الزام

بدھ 15 مئی 2019 12:07

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو یقین ہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات کے قریب سمندر میں تیل بردار بحری جہازوں پر تخریب کاری کے حملے کے پیچھے ایران نواز عناصر کا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

امریکی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ چند روز قبل امارات کے قریب دو سعودی، ایک اماراتی اور ایک ناروے کے بحری جہازپر حملوں میں ایران کے حامی جنگجو گروپ ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ اماراتی وزارت خارجہ نے بتایاتھا کہ مشرقی ساحل کے قریب الفجیرہ ریاست سے ملحقہ عالمی پانیوں میں سعودی عرب سمیت متعدد دیگر ملکوںکے بحری جہازوںپرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تیل بردار جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔اماراتی حکومت کاکہنا ہے کہ وہ سمندر میں بحری جہازوں پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ تحقیقات میں ابوظبی کو دوسرے ملکوںکی طرف سے بھی تعاون حاصل ہے۔