کابل کے انتخابات کے نتائج کا چھ ماہ بعد اعلان

بدھ 15 مئی 2019 13:21

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) افغان دارالحکومت کابل میں ہوئے انتخابات کے نتائج کا تقریباً 6 ماہ بعد اعلان کر دیا گیا ہے۔ ملکی انتخابی ادارے کے مطابق33 کامیاب ارکان میں سی9 خواتین ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسترد کیے جانے والے ووٹوں کی وجہ سے گنتی میں تاخیر ہوتی رہی اور نتائج کے اعلان میں بہت دیر ہو گئی۔ گزشتہ برس اکتوبر میں کابل میں ہوئے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ تاہم ملکی الیکشن کمیشن نے اپریل میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات دے دیئے تھے۔