کابل کے انتخابات کے نتائج کا چھ ماہ بعد اعلان،نوخواتین بھی کامیاب قرار

مسترد کیے جانے والے ووٹوں کی وجہ سے گنتی میں تاخیر ہوتی رہی اور نتائج کے اعلان میں بہت دیر ہو گئی،الیکشن کمیشن

بدھ 15 مئی 2019 16:45

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) افغان دارالحکومت کابل میں ہوئے انتخابات کے نتائج کا چھ ماہ بعد اعلان کر دیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان الیکشن کمیشن نے کہاکہ افغان دارالحکومت کابل میں ہوئے انتخابات کے نتائج کا چھ ماہ بعد اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق 33کامیاب ارکان میں سے نو خواتین ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سے جاری بیان میں کہاگیاکہ مسترد کیے جانے والے ووٹوں کی وجہ سے گنتی میں تاخیر ہوتی رہی اور نتائج کے اعلان میں بہت دیر ہو گئی۔گزشتہ برس اکتوبر میں کابل میں ہوئے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ تاہم ملکی الیکشن کمیشن نے اپریل میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات دے دئیے تھے۔