ا*دھونی اتنے بھی عقلمند نہیں جتنا انہیں بتایا جاتا ہے،کلدیپ یادیو

غ*سابق کپتان غلط ہوں تب بھی کوئی انہیں کچھ نہیں کہ سکتا:سپنرنے بھانڈا پھوڑ دیا

بدھ 15 مئی 2019 21:00

eنئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2019ء) معروف بھارتی سپنر کلدیپ یادیو نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی تجاویز کئی مرتبہ غلط ثابت ہوتی ہیں اور کمنٹیٹر انہیں جتنا عقلمند بنا کر پیش کرتے ہیں، وہ غلط ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتہائی تجربہ کار کرکٹر کی نصیحت بھی بعض اوقات غلط ثابت ہو سکتی ہے لیکن کمنٹیٹرز اور میڈیا دھونی کو اس طرح پیش کرتے ہیں کہ آج تک ان کا کوئی فیصلہ غلط ہی نہیں ہوا حالانکہ ایسا کئی مرتبہ ہوا ہے کہ ان کا فیصلہ غلط ثابت ہو گیا لیکن پھر اس حوالے سے بات نہیں کی جا سکی کیونکہ وہ زیادہ بات ہی نہیں کرتے۔

کلدیپ یادیو نے کہا کہ مہندرا سنگھ دھونی اوورز کے درمیان صرف اس وقت بولتے ہیں جب وہ کچھ بتانا ضروری محسوس کریں۔ کلدیپ یادیو کی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے حالیہ سیزن میں متاثر کن کارکردگی نہیں رہی جس کے باعث انہیں لیگ کے آخری میچوں کیلئے ٹیم سے باہر بھی رکھا گیا۔ کلدیپ یادیو اور مہندرا سنگھ دھونی دونوں ہی 30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2019کیلئے بھارتی سکواڈ کا حصہ ہیں جہاں ان کا پہلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ہے ۔