پاکستان کے خلاف بولنے پر بی جے پی کو تنقید کا سامنا

بھارت میں بی جے پی کو پاکستان اور اسلام کے خلاف بولنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، رپورٹ

بدھ 15 مئی 2019 21:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور انکے چیلوں نے ہمیشہ پاکستان مخالف بات کرکے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی سازشیں کی ہیں مگریہ سب کچھ اب سامنے آرہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں بی جے پی کو پاکستان اور اسلام کے خلاف بولنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ٹی وی شو میں کانگریس رہنما نے بی جے پی رہنمائوں سے سوال کیا کہ کیا بی جے پی کا کوئی رکن پاکستان یا مذہب کا استعمال کیے بغیر بات کرسکتا ہی ٹی وی شو میں کانگریس کے رہنما نے بی جے پی کے رہنما ئوں کو چیلنج کیا کہ ان میں سے کوئی بھی لفظ پاکستان یا دھرم استعمال کیے بغیر صرف 2 منٹ گفتگو کرکے دکھادیں۔

پروگرام میں شریک بی جے رہنما نے چیلنج قبول کرتے ہوئے بات کرنی شروع کی لیکن 10سیکنڈ میں ہی گفتگو میں لفظ پاکستان استعمال کرکے اپنا سیاہ چہرہ سامنے لے آئے۔