موٹروے پولیس نے دس لاکھ روپے کے نان کسٹم پیڈ موبائل لاہور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

بدھ 15 مئی 2019 23:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) موٹروے پولیس نے دس لاکھ روپے سے زائد نان کسٹم پیڈ موبائل لاہور سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے چکری کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کرولا LZE 8368 کو روکا اور تلاشی لینے پر 10 لاکھ روپے سے زائد مختلف کمپنیوں کے 873 نان کسٹم پیڈ موبائل برآمد کرلئے نان کسٹم پیڈ موبائل پشاور سے لاہور سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جسے موٹروے پولیس نے ناکام بناتے ہوئے ملزم عابد علی کو گرفتار کرلیا گیا۔نان کسٹم پیڈ موبائل ملزم بما گاڑی کو موٹر وے پولیس نے ضابطے کے مطابق کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔