آئی ایم ایف کے قرضے اور سود کے خلاف درخواست دائر

آئی ایم ایف کے قرض پر سود کی رقم سابق حکمرانوں سے وصول کی جائے، درخواست

جمعرات 16 مئی 2019 16:41

آئی ایم ایف کے قرضے اور سود کے خلاف درخواست دائر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) آئی ایم ایف کے قرضے اور سود کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرائی گئی ہے۔جمعرات کومحمد علی شیروانی اور سید اقبال کاظمی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی سیکرٹری خزانہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سود پر قرض لینا دستور کی دفعہ 2، 2 اے، 31، 37، اور 38 کی خلاف ورزی ہے، سابق حکومتی ادوار میں غیر ملکی مالیاتی اداروں سے بھاری سود پر قرض لیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دستور کی دفعہ 157 کے تحت بجلی کے محصول اور نرخ کا تعین صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے،کسی بھی غیر ملکی مالیاتی ادارے کو اختیار نہیں کہ وہ یوٹیلیٹی بلز اور ٹیکس میں اضافہ کرے۔ آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض قرآن و سنت اور دستور مملکت کے خلاف قرار دیا جائے اور سابق ادوار میں آئی ایم ایف کے سود کی رقم سابق حکمرانوں کے اکانٹ سے وصول کی جائے۔