نیازی صاحب آپکا قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ جھوٹا نکلا آپ کی نااہل حکومت نے دس ماہ میں روپے کی قدر 31 روپے گرا دی ،مرتضی وہاب

جمعرات 16 مئی 2019 16:41

نیازی صاحب آپکا قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ جھوٹا نکلا آپ کی نااہل حکومت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے ڈالر کی اونچی اڑان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی صاحب آپکا قوم سے کیا گیا ایک اور وعدہ جھوٹا نکلا آپ کی نااہل حکومت نے دس ماہ میں روپے کی قدر 31 روپے گرا دی ہے جو آپکی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران آخر کب تک عوام کی چینخیں نکالتے رہیں گے نیازی صاحب آپ مان لیں حکومت کرنا اور ملک چلانا آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔

ماہ مقدس میں پی ٹی آئی حکومت نے عوام پر بدترین مہنگائی مسلط کردی ہے مہنگائی لاکر لوگوں کی عبادات میں بھی خلل ڈالا جارہا ہے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب سیاسی بیان بازیاں کرنے سے حکومت نہیں چلتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورننس خان صاحب کے بس کی بات نہیں ہے انکے پاس کوئی معاشی پلان نہیں ہے صرف جھوٹے وعدے کئیے گئے دس ماہ میں پاکستانی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگا ڈالر کی قیمت بڑھنے سے جو معاشی نقصان ہوا وہ سب کے سامنے ہے اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئیں ڈالر اس وقت مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے ڈالر بڑھے گا تو مہنگائی بڑھے گی عوام کے ساتھ انصاف کرنے کا موقع آتا ہے تو یہ دور چلے جاتے ہیں عوام کے ساتھ کئیے گئے وعدوں میں سے کوئی ایک بھی پورا نہیں ہوا۔