استاد قوم کا محسن،جن کی محنت اور مشقت کی بدولت ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل پاتا ہے،میڈم کوثر

جمعرات 16 مئی 2019 19:55

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) استاد قوم کا محسن ہے،جن کی محنت اور مشقت کی بدولت ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل پاتا ہے، پروفیسر راشد علی سدھو دیئے کی مانند ہیں۔ان خیالات کا اظہار بریج بلیو گلوبل کی کنٹری ہیڈ میڈم کوثر نے گورنمنٹ ڈگری کالج میں تعینات ہونے والے پرنسپل پروفیسر رحمت علی راشد سدھو کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں بھی استاد کو بلند مرتبہ حاصل ہے استاد نہ صرف فروغ تعلیم بلکہ معاشرے کی تمام اکائیوں کی درست سمت متعین کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر نیکسٹیج میاں طیب شریف نے کہا کہ پروفیسر راشد علی سدھو کا نام تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا جن کی محنتوں سے آج ان سے فیض یاب ہونے والے طلباء و طالبات جو کہ سینکڑوں ڈاکٹرز ،انجینئرز ،وکلاء، پولیس افسران اور زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنے فرائض سر انجام دے کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، راشد علی سدھو ان عظیم شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے بورے والا کو "دی سٹی آف ایجوکیشن" کا ٹائٹل دلوانے میں دن رات محنت کی، پروفیسر راشد علی سدھو نے کہا کہ وہ گورنمنٹ ڈگری کالج کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔