ی*لاہور، آ ئی جی پنجاب نی7پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعرات 16 مئی 2019 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) آ ئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نی7پولیس افسران کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او ماڈل ٹائون لاہور ذوالفقار علی کو ایس ڈی پی او نواں کوٹ ، ایس ڈی پی او سٹی چنیوٹ محمد اعظم کو ایس ڈی پی او ماڈل ٹائون ، ایس ڈی پی او چوہنگ لاہور محمد اشفاق رانا کو ڈی ایس پی آگنائزڈ کرائم صدر ، ایس ڈی پی او سمن آباد لاہور محمد اسلم کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایس ڈی پی او چوآسیدن شاہ،چکوال، محمد شفیق کی خدمات مزید تعیناتی کے لئے ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ تقرری کے منتظر شفیق الرحمان کو ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ سکول ملتان اور ایس ڈی پی او سٹی ڈی جی خان ضیا الحق کو ایس ڈی پی او جام پور راجن پور تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔