ظ*ٹیکس ایمنسٹی سکیم معیشت سے دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی،میاں کامران سیف

ّاندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کے سکیم سے مستفید ہونے والوں سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا

جمعرات 16 مئی 2019 20:07

ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے پاکستانیوں کو اپنے اندرون ملک و بیرون ملک اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت میں بھی ایسی سکیم لائی گئی تھی نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے انہوںنے کہا کہ اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کے اس سکیم سے مستفید ہونے سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا اور پرانے ٹیکس دہندگان پر ٹیکسوں کے بوجھ میں کمی واقع ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے بیرون ملک پاکستانیوں کے کاروبار اور ملکی دولت کو وطن واپس لانے میں مدد ملے گی اور حکومت کو اپنے ظاہر کردہ اثاثہ جات پر ٹیکس کی ادائیگی سے حکومت کو ٹیکس کی شکل میں اربوں روپے حاصل ہونگے اور حکومتی مالی مشکلات میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ٹیکسوں کی مد میں اضافی رقوم سے قومی خزانہ میں اربوں روپے جمع ہونگے جو عوام کی فلاح وبہبود پر استعمال کیے جائیں گے۔