ں*اوتھل ، مرحوم سردار امام بخش بلوچ ایک خوش اخلاق شفیق انسان تھے،سید قائم علی شاہ

جمعرات 16 مئی 2019 20:07

۳اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2019ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مرحوم سردار امام بخش بلوچ ایک خوش اخلاق شفیق انسان تھے اور مرحوم کے ساتھ ہمارے قریبی تعلقات تھے اور ہم اکثر وبیشتر ملتے جلتے تھے اور پارٹی کی بہتری کیلئے مل کر جدوجہد کررہے تھے مگر اچانک ظالم دہشت گردوں نے سات سال قبل سردار امام بخش بلوچ کو گولیاں مار کر شہید کرکے ہمیشہ کیلئے ہم سے ایک بہترین دوست جدا کر لیا مرحوم سردار امام بخش بلوچ ایک نڈر بہادر سیاسی جیالے تھے اور انہوں نے اپنے قبیلے کو ہمیشہ متحد ومنظم رکھا اورمرتے دم تک وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ایک سچے اور وفادار جیالے رہے انہوں نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور انکے صاحبزادے سردار عبدالصمد بلوچ کو اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔