ہمیشہ ظلم و زیادتی کا شکار ہونے والوں کی داد رسی کی ،اقلیتوں کو حقوق نہیں مل رہے تھے ان کو انصاف دلایا ‘ثاقب نثار

حکومت کو چاہیے کہ و ہ اداروں کو زیادہ مضبوط بنائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ‘سابق چیف جسٹس آف پاکستان کا افطا ر ڈنر سے خطاب

جمعرات 16 مئی 2019 21:45

ہمیشہ ظلم و زیادتی کا شکار ہونے والوں کی داد رسی کی ،اقلیتوں کو حقوق ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمیشہ ظلم و زیادتی کا شکار ہونے والوں کی داد رسی کی ، ہماری اقلیتوں کو حقوق نہیں مل رہے تھے ان کو انصاف دلایا ۔ ان خیالات کااظہاراسابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

میاں ثاقب نثار نے کہاکہ ہمیشہ ظلم و زیادتی کا شکار ہونے والوں کی داد رسی کی ، ہماری اقلیتوں کو حقوق نہیں مل رہے تھے ان کو انصاف دلایا اور میں ریٹائرڈ ہوں لیکن میں وعدہ کرتا ہوں جب بھی آپ کو میری ضرورت پڑے گی میں چل کر آئوں گا ۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے میں فوری انصاف کے حصول کے لئے ابھی ہمیں مشکلات درپیش ہیں مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنی ذمہ داریوں غافل ہیں میں نے اپنے طور پر نچلی سطح پر کوشش کی کے لوگوں کو انصاف کے لئے فوری ریلیف مل سکے جس میں بہت حد تک کامیاب بھی رہا ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ و ہ اداروں کو زیادہ مضبوط بنائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے ۔