دبئی ائیرپورٹ پرطیارے کو حادثے کے بعد تمام پروازوں کی آمدورفت معطل

دبئی ائیرپورٹ پر طیارے کو حادثہ پیش آنے کے باعث تمام فلائٹ آپریشنز روک دیے گئے،پائلٹ اور کو پائلٹ جاں بحق

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 16 مئی 2019 22:46

دبئی ائیرپورٹ پرطیارے کو حادثے کے بعد تمام پروازوں کی آمدورفت معطل
دبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مئی2019ء) دنیا کے مصروف ترین ائیرپورٹس میں سے ایک دبئی انٹر نیشل ائیرپورٹ پر چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں طیارے کا پائلٹ اور اس کا اسسٹنٹ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 
 تفصیلات کے مطابق حادثہ شام 7بجے کے بعد پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے چھوٹے طیارے میں 4افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد تمام ریسکیو اور سکیورٹی ٹیمیں آئیرپورٹ پر پہنچ گئیں اور ائیرپورٹ پر تمام فضائی آمدورفت روک دی گئی۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق اب ائیرپورٹ کو تمام فلائٹس کے لیے کھول دیا گیا ہے۔دنیا کی تمام فلائٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے بعد دبئی ائیرپورٹ پر آنے والی تمام فلائٹس کو دوسرے ائیرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔
دبئی انٹر نیشل ائیر پورٹ پر تمام آپریشن معطل
دبئی انٹر نیشل ائیر پورٹ پر تمام آپریشن معطل
ابھی تک حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ دبئی میڈیا آفس کے ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ ایک طیارے کو کچھ مسئلہ پیش آنے کے بعد ائیرپورٹ پر کچھ وقت کے لیے تمام فلائٹس معطل رہیں لیکن اب ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔