چیچہ وطنی ۔تحفظات کے باوجود سابق حکومت کے منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں، سید صمصام علی بخاری

جمعہ 17 مئی 2019 16:34

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) وزیراطلاعات وثقافت پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی سابق حکومت کی ترقی صوبائی دارالحکومت کے چند علاقوں سے باہر نہیں نکلی، تحفظات کے باوجود سابق حکومت کے منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں،گزشتہ روز یہاں میڈیا سے سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے آخری سال کو الیکشن سٹنٹ کے طور پر استعمال کیا۔

اس آخری سال کے دوران نو ن لیگ کے رہنماں نی4کھرب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا مگر ان کیلئے صرف55ارب جاری ہوئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا نوا ز لیگ کے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے 35 سی40سال درکار ہیں کیونکہ ان منصوبوں میں بھاری کمیشن کھایا گیا، منصوبے ادھورے چھوڑے گئے۔وسائل کی غلط تقسیم نے مالیاتی ڈسپلن تباہ کر کے رکھ دیا۔ صمصام بخاری نے کہا کہ ہم صوبے بھر کی یکساں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کرینگے۔تبدیلی آ رہی ہے اورانشا اللہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہی جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس اور دیرپا پالیسیوں کیلئے پی ٹی آئی حکومت اداروں کو غیر سیاسی کررہی ہے اور پوری توقع ہے کہ آئندہ آئندہ 6ماہ میں حالات تیزی سے بہتری کی طرف جائیں گے۔