ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی: صائمہ بلڈرز نے کربلا ہیروز کو 11 رنز سے شکست دے دی

جمعہ 17 مئی 2019 17:30

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) صائمہ بلڈرز نے کربلا ہیروز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دیکر 24 ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں شاندار کامیابی حاصل کرلی، صائمہ بلڈرز کے 162 رنز کے جواب میں کربلا ہیروز کی ٹیم کی اننگ نو وکٹوں پر 151 رنز تک محدود رہی، صائمہ بلڈرز کی جانب سے طاہر خان نے شاندار آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے 43 رنز کی جارحانہ اننگ کیھل کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، شکست خوردہ ٹیم کے اوپنر سمیع الرحمن کے برق رفتار 48 رنز بھی رائیگاں گئے، اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کی برقی روشیوں میں کیھلے جانے والے اس میچ میں کربلا ہیروز نے ٹاس جیت کر پہلے صائمہ بلڈرز کو کیھلنے کی دعوت دی، سابق قومی کرکٹر عمران نذیر صرف ایک رن بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم محمد اخلاق نے 37 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 48 رنز کی شاندار اننگ کیھلی جبکہ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے 29 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگ کیھلی جس میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، طاہر خان نے صرف 16 بالز پر 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز اسکور کئے، شہریار غنی 14 رنز کا اضافہ کرسکے، کربلا ہیروز کے وسیم قریشی نے 21 رنز کے عوض ۲، اور عثمان خان نے 36 رنز دیکر2 وکٹیں حاصل کیں، جوابی بیٹنگ میں کربلا ہیروز کی اننگ 9 وکٹوں پر 151 رنزتک محدود رہی، اوپنر سمیع الرحمن نے صرف 17 گیندوں پر 48 رنز اسکور کئے جسمیں 2 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، اسد آفریدی نے 39 رنز بنائے انھوں نے ایک چوکا اور 4 چھکے رسید کئے، وسیم قریشی نے 22 رنز اسکور کئے، صائمہ بلڈرز کے آف اسپینر طاہر خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے صرف 14 رنزدیکر 3 وکٹیں حاصل کیں اسکے علاوہ شجاعت عظیم نے 24 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو چلتا کیا، امپائرز عدیل عادل اور فہیم احمد جبکہ اسکوورر بلال عزیز تھے۔