صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا قمر زمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

جمعہ 17 مئی 2019 21:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قمر زمان کائرہ کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت نے والدین اور خاندان سے اس حادثے پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاکی۔