اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ،ڈالر کی قیمت میں مزید50پیسے کااضافہ

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ،ڈالر کی قیمت میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہیں ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت میںمزید50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس سے ڈالرکی قیمت نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید148.50روپے سے بڑھ کر149.00روپے اورقیمت فروخت149.50روپے سے بڑھ کر150.00روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خریدمیں50پیسے اورقیمت فروخت میں1.00روپے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید165.50روپے سے گھٹ کر165.00روپے اورقیمت فروخت168.80روپے سے گھٹ کر167.80روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید188.00روپے سے بڑھ کر188.50روپے اورقیمت فروخت191.00روپے سے بڑھ کر191.50روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں30پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید میں15پیسی اورقیمت فروخت میں25پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید39.50روپے سے بڑھ کر39.80روپی اورقیمت فروخت40.00روپے سے بڑھ کر40.30روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید40.25روپے سے بڑھ کر40.40روپے اورقیمت فروخت40.75روپے سے بڑھ کر41.00روپے ہوگئی۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیںاستحکام اور قیمت فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے پر مستحکم اور قیمت فروخت23.20روپے سے گھٹ کر23.00روپے ہوگئی۔